وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ترجیح ہونی چاہیے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کیمپوں میں مقیم متاثرین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ رحیم یارخان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے علاقوں میں پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو معیاری راشن پہنچایا جائے، ہمیں متاثرین سیلاب تک خود پہنچنا چاہیے، سیلاب متاثرین کو تین وقت کھانا پہنچایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں کھانا بنانے کی سہولت نہیں وہاں تیار کھانا پہنچایا جائے، متاثرین سیلاب میں دل کھول کر خشک غذائی اشیا تقسیم کرنا چاہیے۔ سیلاب متاثرین کے لیے دسترخوان لگائیں لوگوں کو تین وقت کا کھانا ملنا چاہیے۔
مریم نواز کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے لیے معیاری دودھ کا انتظام کیا جائے، اور متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، پینے کے صاف پانی کی بوتل ہر سیلاب متاثرہ شخص کے پاس پہنچنا چاہیے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگانےکا سخت نوٹس لیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین سے وضاحت طلب کرلی۔
انھوں نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش بھی کی۔ وزیراعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔