• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا میں ہلاکتیں 15 ہو گئیں

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتیں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمۂ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق سریاب میں دھماکے کا ایک اور زخمی سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس وقت ٹراما سینٹر میں 8 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی وجہ سے خودکش حملہ آور جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ سکا۔

دوسری جانب ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا کہ سریاب دھماکے میں تمام جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، دالبندین، قلات، خضدار سمیت مختلف علاقوں سے تھا، ایک جاں بحق شخص کی میت سندھ کے علاقے سانگھڑ روانہ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید