• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 8 ستمبر سے شروع ہو گا

سپریم کورٹ—فائل فوٹو
سپریم کورٹ—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 26-2025ء 8 ستمبر سے شروع ہو گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس 8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے ہو گی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نئی عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے، کانفرنس کے بعد ون اسٹاپ پبلک فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید