وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور میں کارروائی کر کے گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی میں ملوث محکمۂ کسٹمز کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ملزمہ محکمۂ کسٹمز میں ڈپٹی کلیکٹر اور ملزم اسسٹنٹ کلیکٹر تعینات ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کسٹمز آکشن کے جعلی اندراج کرنے اور جعلی تصدیق کرنے میں ملوث ہیں۔