• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ہماری کشتی پر حملہ کر کے 11 افراد کو قتل کیا: وزینزویلا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وینزویلا کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکی فورسز نے ہماری اسپیڈ بوٹ پر حملہ کر کے 11 افراد کو مار ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِداخلہ ڈایوسڈاڈو کبیلو نے کہا ہے کہ امریکی سپیشل فورس نے وینزویلا کی ایک اسپیڈ بوٹ پر حملہ کرکے 11 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز نے وینزویلا سے روانہ ہونے والی ایک کشتی کو تباہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ تباہ ہونے والی کشتی منشیات لے جانے والے جرائم پیشہ گروہ کی تھی۔

اس حوالے بتاتے چلیں کی امریکا اقوام متحدہ کے بحری قوانین کی کنوینشن پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے، لیکن اس قبل امریکی افواج کے قانونی مشیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ضابطے کے مطابق اس پر عمل کریں گے۔

اس قانون کے مطابق بین الاقوامی سمندری پانیوں میں کسی کشتی یا جہاز پر مداخلت نہیں کی جاسکتی، تاہم اس حوالے سے صرف اتنی گنجائش موجود ہے کہ کوئی اپنی حدود میں داخل ہونے تک کسی بحری جہاز یا کشتی کے خلاف مسلح تعاقب کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید