آٹے اور روٹی کے نرخ کو کنٹرول اور سپلائی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
لاہور سے ذرائع کے مطابق آٹے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا۔
گندم کے فیڈ ملوں میں استعمال پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، روٹی کے نرخ 14روپے اور آٹا کے تھیلے کی قیمت 1800روپے سے نہیں بڑھنے دی جائے گی۔