وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو کیمپوں میں مقیم متاثرین کےلیے طبی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیمپوں میں موجود سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا، انھوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی سیلاب متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، پنجاب حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، جو بھی نقصان ہوا ہے، حکومت اُسے پورا کرے گی۔