کراچی(اسٹاف رپورٹر) 64 ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں پاکستان اے ٹیم نے انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی جیت لی ۔ دونوں ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔ انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم دوسرے روز 10 اوور پار کھیلا ۔ پاکستان اے نے 16 اوور پار کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا ۔ پاکستان بی ٹیم جو گذشتہ روز تیسرے نمبر تھی آج بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف دو اوور پار کیا ۔ پاکستان بی ٹیم نے 16 اوور پار کے ساتھ دوسری پوزیشن لی ۔ سری لنکا نے دوسرے روز 12 اوور پار کھیل کر دوسری سے تیسری پوزیشن پر آگئی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 28 اوور پار کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ۔ جے آر وردھنے ٹرافی میں بھی پاکستان اے نے پہلی اور پاکستان بی نے تیسری سے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سری لنکن ٹیم 24 اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔