کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی انڈر 23ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میںپاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہفتہ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 8۔1 کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا رہا تھا۔ گروپ جی میں عراق تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عمان اور کمبوڈیاکے میچ برابری پر ختم ہونے پر ایک ایک پوائنٹ ہے۔