اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ،راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی پانچ درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 17 موٹر سائیکل ، تین بکریاں اور 21 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 5 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7موبائل اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ، 22 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،تھانہ چونترہ کے علاقے لادیاں میں شہزاد کی تین لاکھ مالیتی دو بکریاں چوری کر لی گئیں ،تھانہ سول لائن کے علاقے میں کچہری چوک کے قریب احمد بخش سے دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 7 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں عائشہ کے گھر سے 4 لاکھ کی نقدی و زیورات چوری کر لئے گئے ، تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹنچ بھاٹہ میں جھپٹا مار پرس چھین لیا گیا ، تھانہ مورگاہ کے علاقے جوائے لینڈ پارک میں سوا دو لاکھ روپے کا ڈیزل چوری کر لیا گیا ، تھانہ ریس کورس کے علاقے مصریال روڈ پر لقمان ادریس اور دیگر سے اسلحہ کی نوک پر تین وارداتوں میں 2 لاکھ 70 ہزار روپے چھینئے گئے ۔