• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی سڑکیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) راولپنڈی میں سڑکیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں ہیں۔جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ملک میں درخت کاٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ہائی کورٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس نے لائنیں ڈالنے کے کھدائی کرکے پوری کردی ہے اور سڑک پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔جابجا گڑھوں کے باعث شہری سخت ازیت کا شکار ہیں۔صوبائی محتسب کے نوٹس کے باوجود سڑک کی حالت درست ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی ہے۔دوسری طرف ایجوکیشن ہب سکسھ روڈ کو گرمیوں کی چھٹیاں گزرتے ہی اکھاڑ ڈالا گیا اور کام شروع کردیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید