• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاول کو ریجن بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائینگے، سی ای او آئیسکو

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے عید میلاد النبی ؐکے پر مسرت موقع پر تمام مسلمہ امہ کو مبارک باد پیش کی۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کے آپؐکی دنیا میں تشریف آوری سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، کمزوروں کو حقوق دیے گئے، ماں، بہن، بیٹی غرض کے ہر رشتے کو عزت اور اہمیت دی گئی۔۔ انجینئر چوہدری خالد محمود نے آئیسکو نےمزید کہا کہ آئیسکو نے12ربیع الاول کے حوالے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید