• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ پورے ملک میں جوش و جذبے کیساتھ منایا جار ہا ہے، آغا حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوس شوکتِ اسلام اور سنی شیعہ مثالی اتحاد کے عملی مظاہرے ہیں۔ یہ بات انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جو ہفتہ 12 ربیع الاول سے پورے ملک میں مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے باور کرایا کہ تحریک کی وحدت و اخوت کمیٹی کے نعت خوان ملک گیر میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ عشق رسول کے جذبے سے وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد سے مزید