راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 500 کلو بیمار جانور کا گوشت پکڑ کرتلف کردیا۔ ترجمان کے مطابق محلہ صفدرآباد پیرودھائی میں موجود بیف شاپ پر چھاپہ مارا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا۔ گوشت پر کسی سلاٹر ہاوس کہ مہر موجود نہ تھی جبکہ گوشت پانی والا تھا۔