لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سیلاب متاثرین کی دلجوئی کیلئے مسلسل مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں اور ایک ایک فلڈ ریلیف کیمپ میں جا کر متاثرین سے مسائل ۔مختلف فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ گھر جلد آباد اور سکول بحال ہوں گے اور خوشیاں لوٹیں گی۔