لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسوہ رسول ؐ کا پیغام یہ ہے کہ سیلاب زدگان کی کھلے دل سے مدد کی جائے۔قوم کو خاتم النبیین حضرت محمدؐکے یوم ولادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں شافع حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضورؐ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔