بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کر دی گئی۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی تھی۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔