• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کی بقا کی بنیاد ہیں، عشرت العباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کی بقا کی بنیاد ہیں۔

یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1965ء کی طرح آج بھی افواجِ پاکستان ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں، افواجِ پاکستان چوکس ہیں اور قوم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی افواج پاکستان پیش پیش ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے مزید کہا کہ رضاکار اور سول سوسائٹی افواج کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان ایمان، قربانی اور اتحاد کی زندہ روح ہے۔

قومی خبریں سے مزید