جھنگ میں دریائے چناب پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ چار لاکھ اٹھاسی ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، کئی بستیاں پانی کے گھیرے میں آگئیں۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔
سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی ایک کشتی اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچے ڈوب گئے، ایک بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ پچیس افراد کو بچالیا گیا۔
کشتی میں سوار افراد کو سیلاب متاثرہ علاقے سےمحفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
ریسکیو پوائنٹس پر چھوٹے بچوں کے لیے لائف جیکٹس موجود نہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔