ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
پشاور سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 1 سال میں 2 ہزار131 کلو گرام چرس، 133 کلو گرام ہیروئن، 260 کلو افیون اور 136 کلو گرام آئس برآمد کیا گیا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق اس عرصے میں 2 ہزار 400 سے زائد ڈرگ پلز بھی پکڑی گئیں۔
محکمہ ایکسائز نے بتایا ہے کہ اس ایک سال میں 181منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے 19 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔
محکمہ ایکسائز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 206 چوری شدہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔