• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن  ہے، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق آج شب رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی۔

چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا جبکہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوا۔

 چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا، مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہو گا۔

جزوی چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہو گا، رات 1 بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید