پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے مثالی اقدام اٹھایا۔
خواجہ سعد رفیق نے باجوڑ کے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروادیے۔
سینئر رہنما ن لیگ نے تقریب سے خطاب کے دوران میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کی تاکہ متاثرین کو چیکس دینے کی ویڈیو نہ بنے اور متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔