• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلادیشی بھائیوں کی محبت سے موجزن ہیں، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلادیشی بھائیوں کی محبت سے موجزن ہیں۔

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی باہمی قربت بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے۔ پنجاب بنگلادیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید