• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت کرکے اغواء کا ڈرامہ رچایا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر لاہور میں ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت  کرکے اس کے اغواء کا ڈرامہ رچایا، جو بے نقاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں 6 ماہ کے بچے کے اغواء کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، بچے کی ماں نے دائی کے ساتھ مل کر بچہ فروخت کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان چونگی امر سدھو سے  گرفتار  کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کی ماں کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید