مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی اعلیٰ ترین سطح تک لے کر جانا چاہتے ہیں، ایران، اسرائیل جنگ کے دوران ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ایران کے ساتھ تھیں۔
اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں۔ بد قسمتی سے سابقہ دور میں ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے، اب ایران سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایرانی عوام اور حکومت کی ہمدردی اور یکجہتی دیرینہ رشتے کی عکاس ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، والد نواز شریف ایران کے لیے دعا کرنے کا کہتے رہے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام 12روزہ جنگ کے دوران بھرپور حمایت پر پاکستانی لیڈر شپ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔