• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج 4 سے 6 اسپیلز کے دوران شدید موسلادھار بارش کی پیشگوئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں آج 4 سے 6 اسپیلز کے دوران موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے والا مون سون سسٹم کراچی کے قریب سے گرزتے ہوئے 100 ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

موجودہ حالات میں طارق روڈ کے دونوں جانب نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل کے متاثر ہونے پر طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کل سے جاری بارش کا پانی کئی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے کے باعث راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید