کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، یہ بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بارش جاری ہے۔
شہرِ قائد کی اہم اور مصروف ترین شارعِ فیصل، شاہ فیصل کالونی، گلستانِ جوہر، صفورا گوٹھ کے علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔
نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔