• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، کےالیکٹرک کے 280 فیڈرز بند ہوگئے

کراچی میں بارش کے دوران کےالیکٹرک کے 280 فیڈرز بند ہوگئے، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کے بعد ڈیفنس، منظور کالونی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، بلدیہ، اورنگی، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بجلی معطل ہے۔

بجلی سے متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس، رزاق آباد، ملیر، کھوکھراپار، نیو کراچی، یوسف گوٹھ اور جیکب لائن بھی شامل ہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی بندش کے شکار علاقوں میں ماڈل ٹاؤن، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا، سائٹ اور اتحاد ٹاؤن شامل ہیں، شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

دوسری محکمہ موسمیات نے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران بارش کے نئے اسپیل کی آمد کی پیشگوئی کی ہے۔

آج دن بھر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے،11 ستمبر تک یہ سسٹم بلوچستان کے ساحل قریب پہنچ کر اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید