• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر عدنان اسلم دوران علاج دم توڑ گئے، نماز جنازہ ادا

دو ستمبر کو بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے کے دوران زخمی ہونے والے میجر عدنان اسلم دوران علاج دم توڑ گئے۔

شہید میجر عدنان اسلم کی نماز جنارہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید میجر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر عدنان اسلم شہید کی جرات اور قربانی ہمیشہ قوم کےدلوں میں زندہ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میجر عدنان کی شہادت گواہی ہے کہ پاک افواج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم نے بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے شہداء کا قرض اتاریں گے۔

قومی خبریں سے مزید