• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں عائد تجارتی پابندی کے باوجود پاکستان کی بھارت سے بلواسطہ درآمدات کا انکشاف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بلواسطہ درآمدات کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اسلام آباد سے  وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 25 میں بھارت سے پاکستان کی بلواسطہ درآمدات 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، سالانہ بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت سے بلواسطہ درآمدات 37 فیصد بڑھیں۔ 

ذرائع کے مطابق اگست 2024 میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز تھا، موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بلواسطہ درآمدات میں7 بار اضافہ ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق مارچ، اگست، ستمبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر بلواسطہ درآمدات میں اضافہ ہوا تھا، اکتوبر 24، فروری اور مارچ 25 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے بلواسطہ درآمدات بڑھیں۔ 

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان نے رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی لگائی، یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کیے جانے کے بعد کیا گیا۔ 

حکام کے مطابق پاکستان نے بھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سے درآمد پر بھی پابندی عائد کی تھی، اس سے قبل پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔ 

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے بعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید