• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔

حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں، اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لیے عوام کو نکلنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت پر سختیاں بند کی جائیں، 3 سال سے ہم سختیاں برداشت کر رہے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کی حیثیت سے آیا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ لوگ مجھ پر بےشک تنقید کریں مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، مجھے بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید