• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم و لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات نے یورپین یونین کی اعلیٰ قیادت کو اسناد سفارت پیش کیں

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپین یونین کی اعلیٰ قیادت کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔

اس حوالے سے یورپین دارالحکومت برسلز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

رحیم حیات قریشی نے یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کو پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی باقاعدہ اسناد سفارت پیش کیں۔

 اس موقع پر ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید