پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی تا اکتوبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔