• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ کی سزائے موت، بھارت کا ردعمل آگیا

فائل فوٹو، شیخ حسینہ واجد
فائل فوٹو، شیخ حسینہ واجد

بھارتی وزارت خارجہ نے سابقہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سزا ئے موت کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے کو دیکھا ہے۔

بھارتی ردعمل میں مزید کہا گیا کہ بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلادیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بطور پڑوسی بنگلادیشی عوام کے امن، جمہوریت، شمولیت اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اس مقصد کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید