• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو 15 ہزار بسیں چاہئیں، 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک کے تعاون سے لائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

ورلڈ بینک اور حکومت سندھ نے کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر پیش رفت کے ماہانہ جائزے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنا لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسیں چاہئیں، 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے تعاون سے لائیں گے۔

انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک کے پاکستان، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ کے پریکٹس منیجر ٹرانسپورٹ ابراہیم خلیل ذکی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کہی۔

ورلڈ بینک کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لیے دھابیجی میں اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان میں یلو لائن، بی آر ٹی کے علاوہ لائٹ ریل منصوبہ "کراچی میٹرو" بھی شامل ہوگا۔ سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ داؤد چورنگی سے خالد بن ولید انٹر سیکشن تک 21 کلومیٹر کے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے پر 268 بسوں کا بیڑا چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید