صوبہ سندھ کے شہر دادو میں گھر کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق واقعہ تحصیل میہڑ کے کچے کے گاؤں عبدالغنی چانڈیو میں دریائی پانی کے دباؤ کے باعث پیش آیا۔
ورثا کے مطابق سامان نکالنے کے بعد گھر کی صرف ایک دیوار باقی رہ گئی تھی جو اچانک رات گئے گر گئی۔