سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سزا مکمل کرنے والے غیرملکی قیدیوں کو اپنے اپنے ملک واپس بھجوایا جائے۔
سپریم کورٹ کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیرملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
29 مرد اور 4 خواتین غیرملکی قیدیوں کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیا گیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔
غیرملکی قیدیوں پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔
قیدیوں کا تعلق بھارت، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سے ہے۔