• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جے یو آئی سندھ کا امن مارچ آج کشمور سے شروع ہو گیا۔

کراچی سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق امن مارچ کی قیادت سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق امن مارچ 18 ستمبر کو کراچی میں اختتام پزیر ہو گا، امن مارچ کے ذریعے دیہی اور شہری عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، سندھ کے حکمرانوں کو خواب خرگوش سے جگانے کے لیے عوام بھرپور شرکت کریں۔

اسلم غوری نے کہا کہ سندھ کے کچے اور پکے کے ڈاکوؤں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، امن مارچ کے شرکاء سندھ کے مخلتف اضلاع سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بدامنی اور لاقانونیت کا گڑھ بن چکا ہے، عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ امن مارچ کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید