کراچی میں بدھ کو سی ویو سمندر سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 36 سال ہے، خاتون کا تعلق درج پتہ کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔
اس کیس سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کراچی میں کہاں رہتی تھی؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، لاش ملنے کے بعد سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مشکوک ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش زیادہ پرانی معلوم نہیں ہوتی، عمر 28 سے 30 برس ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس تھی۔
پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا تھا کہ خاتون کی لاش تیرتی ہوئی مذکورہ مقام پر آئی۔