• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تعلیم دینے کا مقصد پورے پاکستان کو تعلیم دینا ہے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی—فایل فوٹو
خالد مقبول صدیقی—فایل فوٹو

وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں تعلیم دینے کا مقصد پورے پاکستان کو تعلیم دینا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق دنیا کا مستقبل تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملتِ اسلامیہ کے لیے بنایا گیا، اسے منڈی بنا دیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، جمہوری دور آنےدیں، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنے حصے کا کام کر کے دکھایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید