• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی نے کنٹریکٹرز کو ایم اے جناح روڈ پر تعمیراتی کام کرنے سے روک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے کنٹریکٹرز کو ایم اے جناح روڈ پر تعمیراتی کام کرنے سے روک دیا۔

چیف انجینئر کے ایم سی نے جی ایم پی آئی ڈی سی ایل کو خط لکھ کر آگاہ دیا.

پاکستان انفرااسٹریکچرڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے2017ء میں ایم اے جناح روڈ پر تعمیرات کی اجازت دی، بڑے تعمیراتی منصوبوں کے لیے این او سی ایک مرتبہ جاری کیے جاتے ہیں۔

پی آئی ڈی سی ایل حکام نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کے اجازت نامے کی کوئی معیاد نہیں ہوتی، جولائی2025ء میں تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھی لکھا تھا۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  2017ء میں جاری این او سی پر 7 سال بعد کام شروع کیا گیا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر تعمیرات سے پہلے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے تھی، ایم اےجناح روڈ پر سفر کرنے والے شہری تعمیراتی کام سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نے کہا تھا کہ متبادل سڑک کی تعمیر کے بعد تعمیراتی کام شروع کریں۔

قومی خبریں سے مزید