نائب دیوان جونا گڑھ کا کہنا ہے کہ بیگم آف جونا گڑھ مسرت جہاں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
بیگم آف جونا گڑھ، تحریک پاکستان کی نامور خواتین میں شمار ہوتی تھی۔
پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ ملنے پر تہنیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافےکے بعد 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین کے چیک اپ کےلیے نجی اسپتال کے 2 ڈاکٹرز کے نام دے دیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ رات 3 بجے تک اڈیالہ اور صبح 10 بجے سے سپریم کورٹ کے باہر ہیں۔
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج کی کوشش کے بعد یہ کامیابی ملی کہ بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹس کیس میں عدالت نے فیصلے میں ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر غلام رضا بھٹی کو دو برس کے لیے وفاقی ضیاالدین یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ فوجی فاؤنڈیشن قومی ایئرلائن خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ نہیں ہے۔
بھاٹی گیٹ لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے معاملے میں مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ڈسپنسری کو 30 فیصد سستی دوا کی فراہمی پر سوال اٹھ گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی سے معاملے کی وضاحت مانگ لی گئی۔