گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
جیل حکام کے مطابق قیدی قاسم کھوکھر 9 مئی کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔
جیل حکام کا بتانا ہے کہ اے ٹی سی نے قاسم کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کیرتھر پہاڑی سلسلے پر طاقتور بادل تشکیل ہوئے ہیں۔ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بادل کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شیریں جناح کالونی میں عبدالمقدر اور پیر زمان کے بیٹوں کے درمیان موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث جھگڑا ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنی گرمی میں آج میرپور میں لوگ جلسے میں آئے ہیں پورے کشمیر میں شیر کامیاب ہوگا، میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شیر آچکا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں میرے بعد آنے والوں نے کشمیر کیلئے کیا کیا؟
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی کے مطابق کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، جن میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے: آئی ایس پی آر
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا، میت کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
اسکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریق تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہو گی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔