• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم منگل کو کولمبو جائیگی

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں میں شرکت کے لئے منگل کو سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ ہو گی ۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے ۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو سری لنکا اور 27 ستمبر کو جنوبی افریقاکے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو ہو گا۔