• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی

کراچی ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد نے کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی ہے، واقعہ کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے تاہم حتمی معلومات زخمی اینکر کا بیان لینے کے بعد سامنے آئیں گی۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید