ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل حسین ہالیپوٹہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
نئے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو اس سے قبل محکمۂ سوشل پروٹیکشن میں بطور سیکریٹری تعینات تھے۔
شاہ میر بھٹو کو لیاری میں 4 جولائی کو عمارت گرنے کے بعد اسحاق کھوڑو کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ میر بھٹو نے تعیناتی کے دوران کوئی نقشہ منظور کیا نہ غیرقانونی تعمیرات ہونے دیں، شاہ میر بھٹو کو ملوث محکمہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا گیا تھا، شاہ میر بھٹو کی تعیناتی کے دوران ایس بی سی اے افسران پر متعدد مقدمات بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شاہ میر بھٹو کی تعیناتی کے دوران ایس بی سی اے کے 16 افسروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔