• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: دولہے میاں کشتی میں بارات سمیت دلہنیا بیاہ کر گھر لے آئے

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث زمینی سفر ناممکن ہے مگر دولہے میاں کشتی کے ذریعے بارات لے کر دُلہنیا بیاہ لائے۔

قصور کے گنجہ کلاں کا رہائشی ماجد ڈوگر نامی شخص اپنی بارات کے ساتھ دُلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے تو دیکھا سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جب کوئی راستہ نہ ملا تو دولہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا۔

یوں کشتی پر سوار ہو کر بارات اپنی منزل پر جا پہنچی اور یہ منظر دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔

مشکل حالات کے باوجود دولہے میاں اپنی دلہن کو لے کر منزل پر پہنچ ہی گئے۔

بوٹ سروس کی فراہمی پر دولہا کے بھائی اور باراتیوں نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

یہ انوکھی بارات ناصرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید