• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی مسائل، 13 پروازیں منسوخ، 44 میں تاخیر

انتظامی مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ جبکہ 44 میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کا ایک طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے گوادر، تربت اور سکھر کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

کراچی سے دبئی کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 213 اور 214 بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور سے دبئی اور اسلام اباد ابوظبی کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی پشاور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی کی 4 اور اسلام اباد کی 16 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔

اسلام آباد کوالالمپور، قومی ایئر کی پرواز پی کے 894 میں 12 گھنٹے تاخیر ہے۔ پشاور سے شارجہ، دبئی، ریاض اور جدہ کی 4 پروازوں میں 1 سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے اسکردو کی 4 پروازوں میں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر ہے، کراچی کی 6 اور لاہور کی 14 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

جدہ سے کراچی کی نجی ایئر کی پرواز ای آر 811 میں 10 گھنٹے تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید