• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پہلے گھر میں ملازمہ کو رکھوایا، پھر ڈکیتی کی، 5 ملزمان گرفتار

—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کا کہنا ہے کہ خاتون ملازمہ سمیت کوہسار کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوہسار کے علاقے میں ایک گینگ کے کارندوں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو زدوکوب کیا، ملزمان نے 80 لاکھ روپے نقدی، سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کے مطابق 5 رکنی گینگ کا تعلق راجن پور سے ہے، گھر کی ملازمہ بھی ملوث تھی، خاتون ملازمہ کو باقاعدہ اس گھر میں پلانٹ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان ڈکیتی کے بعد نکلے تو ناکے پر پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 2024ء کے مقابلے میں رواں سال ڈکیتیوں میں 35 فیصد کمی آئی ہے، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں مجموعی طور پر 21 فیصد کمی آئی۔

قومی خبریں سے مزید