• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اقبال مارکیٹ پولیس نے حوا گوٹھ اور راجہ تنویر کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کی واردا توں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات سے قبل ٹارگیٹڈ گھر کی مکمل ریکی کرکے رات کے وقت دیوار کود کر گھروں میں داخل ہونے کے بعد موجودہ افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر واردات کے دوران پولیس یونیفارم کا استعمال کرتے اور خود کو بطور پولیس اہلکار /اسپیشل والے تعارف کرواتے تھے، ملزمان کی شناخت سرغنہ جمعہ خان عرف خان آغا ، اولس میر عرف طور عطاء اللہ ،عبدالولی اور عطاء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمان نے تفتیش کے دوران اورنگی ٹاؤن، بلدیہ اور منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم /راہگیر شہریوں کو لوٹنے کی بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سے 4 پستول پولیس یونیفارم،چھینے گئے 6 موبائل فون اور 42,530 روپے برآمد ہوئے ہیں ،علاوہ ازیں تھانہ ڈاکس پولیس کی مبینہ طور پر گھروں میں ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان محمد اقبال اور محمد یوسف تھانہ کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید